شاہجمال(نامہ نگار)گنے کی امدادی قیمت تین سو روپے فی من مقرر کی جائے زرعی مداخل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے کسان اتحاد ضلع مظفرگڑھ کا اجلاس ضلعی صدر میاں احسان دھنوتر کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ممبر شوگر کین بورڈ صوبہ پنجاب مہر خالد محمود نے شوگر کین بورڈ کے اجلاس کی روداد سنائی اجلاس میں ضلع بھر کی نہروں میں کٹ لگا کر اور سوراخ کر کے پانی چوروں نے پشتے اس قدر کمزور کر دئے ہیں کہ نہری نظام تباہ ہو چکا ہے اجلاس میں گنے کی امدادی قیمت حکومت پنجاب کے 225روپے متوقع مقرر کیے جانے کو اجتماعی طور پر مسترد کر کے تین سوروپے مقرر کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر کے کہا گیا اس موقع پر کسان اتحاد کی ضلعی باڈی کے تمام ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی بعد ازاں مہر خالد محمود جانگلہ کو حال ہی میں ممبر شوگر کین بورڈ صوبہ پنجاب بننے پر مبارکباد دی گئی۔