کینال نمبر3سے ریت اٹھانے کاسلسلہ جاری ،نہر کے پشتے کمزور

Oct 25, 2021

جام پور( خبر نگار) کینال نمبر 3داجل روڈ پر عرصہ دراز سے دوبارہ ریت اٹھانے کا سلسلہ بدستور جاری تفصیل کے مطابق جام پور داجل روڈ سے گزرنے والی کینال لنک نمبر3ڈیرہ غازیخان سے ریت اٹھائے جانے کا سلسلہ نہ تھم سکا جس سے نہز کے پشتے کمزور اور گہرائی زیادہ ہونے لگی ہے ذرائع کے مطابق ریت اٹھانے والی مافیا کو پولیس کی مکمل آشیر باد حاصل ہے شہریوں محمد سلیم قریشی ، احمد بخش، اللہ وسایا ، محمد یوسف ، خلیل احمد و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ، ڈی سی راجن پور سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں