پاکستان نے بھارت کو ایک ذلت آمیز شکست دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں کس کس کھلاڑی کی تعریف کی جائے اس پورے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم باولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ تک میں لڑ گئی اور پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کلاس پرفارمنس دی پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینا جیت کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔پاکستانی بائولرزنے سوائے حسن علی کی کے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی کی عمدہ باولنگ نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی اور پہلی تین وکٹ لیکر بھارتی بیٹنگ کا کباڑہ کر دیا اور بعد میں کپتان بابر اعظم اور رضوان نے دشمنوں کے ہر حربے کو اپنی عمدہ بیٹنگ سے تہس نہا کر دیا۔ پاکستان کوT 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں وننگ سٹارٹ دیدیا اور بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کر دیا۔ اسی لئے رمیزراجہ کی تقرری پر لکھا تھا رمیز راجہ کی تقرری سے پاکستانی کرکٹ ورلڈ کرکٹ میں کھویا اپنا مقام واپس لے گی اور قربان جاوں بابر اعظم اور رضوان کی عمدہ بیٹنگ کے جنہوں نے پورے بھارت کے آنسو نکال دئیے۔ پاکستان زندہ باد پاکستانی قوم زندہ باد‘ پاکستانی کرکٹ زندہ باد۔