این اے 133، اسلم گل آج مہنگائی مارچ کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدراور این اے 133 کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر اسلم گل آج مہنگائی مارچ کیساتھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پنجاب الیکشن کمیشن جائیں گے۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی فیروز پور روڈ کے راستے ریواز گارڈن پہنچے گی۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے لاہور کے ممبران پنجاب ایگزیکٹو، پنجاب کونسل، لاہور ڈویژن، ضلعی، زونل و الائیڈ ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز کودوپہرایک بجے دن ریواز گارڈن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلم گل اور دیگر عہدیدار ریواز گارڈن کے استقبالیہ کیمپ میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں کے ساتھ میڈیا ٹاک کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...