بلڈرز نے پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیرپرتحفظات کا اظہار کردیا:عاصم شوکت علی

لاہور(سٹاف رپورٹر)مہنگائی کی وجہ سے بلڈرز نے پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیربارے تحفظات کا اظہار کردیا جس کے باعث حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی عاصم شوکت علی کے مطابق حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27 لاکھ روپے میں حکومت اور بلڈرز کیلئے گھر بنانا مشکل ہے، اس لئے کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے اور اسٹیل کی صنعت کومزید سبسڈی دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن