بابراعظم بہترین لیڈر ہیں سریش رائنا کا اعتراف

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ، بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی کیلئے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم دونوں بہترین لیڈر ہیں۔ ، دونوں ٹیموں کے کپتان پرفارم کریں گے تو اس کا اثر بھی ٹیم پر ہوگا۔ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ پاکستان کیخلاف کھیلنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے پورے دل سے مقابلہ کرتی ہیں ،جب بھارت اور پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ اور شائقین کیلئے اچھا ہوتا ہے،لاکھوں لوگ تفریح کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔       

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...