زیادتی کے دوران جھلس کرزخمی خاتون ڈیڑھ ماہ کے بعددم توڑ گئی

فیروزوالا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک کی رہائشی خاتون ارم بی بی جو 2بچوں کی ماں تھی ،آشنا احمد نامی نے ڈیڑھ ماہ قبل سیر کروانے کے بہانے خانپور نہر پر لے گیا جہاں پر احمد نے اس کے ساتھ زیادتی کی بعد میں اس کے چہرے پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جل گئی ۔ طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دے گیا جہاں پر وہ ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔ ملزم احمد مقتولہ کا قریبی رشتہ دار تھا جس نے اس ساتھ زیادتی کی ۔

ای پیپر دی نیشن