قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)مسلم لیگی ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ اور معروف ماہر تعلیم بیگم کلثوم طفیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرمسیحاکادرجہ رکھتے ہیں'ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی سے مریض آدھاصحت یاب ہوجاتاہے۔آپ سب ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کے ذریعے لیڈرزبنیں۔ڈاکٹر عثمان ایک ددرد دل رکھنے والے مسیحا ہیں جو اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کیلئے وقف کر ینگے'ان خیالات کااظہار انہوں نے ‘‘ کلثوم طفیل فیملی ہسپتال’’ قلعہ دیدارسنگھ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر میڈکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عثمان طفیل وڑائچ نے کہا کہ یہ اپنے علاقہ کامنفرد ہسپتال ہے جہاں مریضوں کو جدید علاج بہت کم اخراجات پر مہیا کیا جائیگا۔ ہم نے قلعہ دیدارسنگھ میں معدہ کا ٹیسٹ کیمرے کے ذریعہ متعارف کروایا ۔گردہ اور دل ولے ڈاکٹرز بھی ہفتہ وار آیا کرینگے'ایمرجنسی24گھنٹے ڈیل کیا جائیگا'علاوہ ازیں ڈاکٹر عائشہ عثمان گائنی کے مریضوں اورڈاکٹر محمد سہیل افضل بچوں کے امراض کامعائنہ کرینگے۔