وہاڑی میں  ڈاکو ئوں کے چوکے چھکے

وہاڑی ( کرائم رپورٹر ) کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں کے بھی چوکے چھکے تفصیل کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ کے دوران چند ہی گھنٹوں میں ڈاکو بھی وارداتوں کے چوکے چھکے لگاتے رہے تھانہ گگو منڈی،سٹی،ماڈل ٹاؤن،فتح شاہ اور ساہوکا کے علاقوں میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر راہگیروں اور دوکانداروں سے چار لاکھ روپے سے زائد نقدی،ایک موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس بھی میچ دیکھنے میں مگن رہی ان پے در پے وارداتوں کی وجہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن