جشن صادقین ؐ عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ، محافل میلادکا انعقاد

Oct 25, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کی مناسبت سے اتوارکو جشن صادقین ؐ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر محافل میلاد اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا، علمائے کرام ، واعظین اور ذاکرین نے سیرت ختمی مرتبت ؐ اور حضرت امام جعفر صادق  ؑ کے علمی کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیر اہتمام عزاخانہ معصومہ قم میں محفل صادقین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ حضور ختمی مرتبتؐ کے ظہور پر نور سے جہالت وگمراہی کی تاریکیوں کا خاتمہ ہوگیا اور کائنات بقعہ نوربن گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی کی شمع روشن کرکے مسلمانانِ عالم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ،حضرت امام جعفر صادق ؐنے علوم الہیہ اور انوارِ معرفت کے وہ کمال نمونے پیش کیے جو امتِ اسلامیہ کیلئے نشاۃ ثانیہ ثابت ہوئے،آپ ؑ انسانی درجے کی اعلیٰ منزل پر فائزفیضان الہی سے سرشار تھے جنہوں نے تعلیمات نبوی ؐ کے فروغ اور تدوین و ترویج میں اہم کردار ادا کیا، سیرت صادقین کی عملی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

مزیدخبریں