حکومت پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ پر غور کرے، ظہور احمد آرائیں

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں حاجی ظہور احمد آرائیں، حاجی حق نواز اور راجہ محمد بشیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 21جون 2018ء میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کیا تھا اس وقت پٹرو، 75روپے لٹر تھا اور اب پٹرول 138روپے کے قریب ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تو سپیر پارٹس اور دیگر اشیاء بھی مہنگی ہو جاتی ہیں، اس لئے ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ پر غور کرے اور بڑھائے ۔

ای پیپر دی نیشن