اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آبادذیشان نقوی نے کہاہے کہ عوام کوموجودہ نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، سونامی و تباہی سرکار عوام دشمن اقدامات کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی،غربت کی شرح بڑھ رہی ہے،بھوک سے خودکشیوں تک نوبت پہنچ چکی ہے،بازار ،مارکیٹیں،تاجرملکی حالات سے پریشان اور معاشی بدحالی اورشدید مشکلات سے دوچار ہیں،حکمران فوری طورپر مستعفی ہوکر ملک میںنئے عام انتخابات کے نعقاد کااعلان کریں۔ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی بلندترین سطح پر فیول ریٹس پہنچ چکے ہیں، کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو حکومتی پالیسیوں سے سخت نقصان کا سامناکرناپڑرہاہے، حکومت تجارتی اور کاروباری حلقوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے جامع او رمضبوط حکمت عملی لے کر آئے تاکہ وہ مہنگائی کے سونامی سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔