راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نومنتخب صوبائی امیر جماعت اسلامی وصدرملی یکجہتی کونسل پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاہے کہ56اسلامی ممالک ،دوارب کے لگ بھگ مسلمان ،80لاکھ ریگولر آرمی اوربے پناہ وسائل کی دولت رکھنے کے باوجوددنیا بھرمیں رسوائی کاشکارہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے پیغمبراعظم ؐوحدت امت کانفرنس اور اور رکن جماعت مرحوم محمدتاج قمرکے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، نائب امیرجماعت اسلامی پنجاب قاضی محمدجمیل، امیر ضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران اوربڑی تعدادمیں عاشقان رسول ؐمردوخواتین شریک ہوئے ،ناظمہ پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی ویمن ونگ پاکستان وسابق ایم این اے عائشہ سیدنے بھی اس موقع پرخطاب کیا، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد اسلامی ریاست قائم کرنے میں کامیاب ہوئے اس تمام ترجدوجہد کے دوران کوئی بریلوی ،دیوبندی ،اہلحدیث او رشیعہ نہیں تھا بلکہ سب مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی، جس کے باعث ایک اسلامی مملکت کی صورت اللہ نے عظیم الشان کامیابی عطا کی تھی ۔