قابضین سے 220کنال  11مرلہ کی  اراضی واگزر

Oct 25, 2021

 ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار ) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے نائب تحصیلدار درابن،محکمہ مال کے اہلکاروں اور مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی220کنال 11مرلہ کی مرکزی /صوبائی اراضی واگزر کرالی۔اس موقع پر سرکاری حکام نے بھاری مشینری کی مدد سے واگزار کرائی گئی اراضی پر قائم تعمیران اور فصلیں تلف کرکے حد بندی کرادی۔

مزیدخبریں