خضدار(نامہ نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن بلال احمد بڑیچ نے کہا کہ مالی بدعنوانی موجودہ دور کا سب سے بڑاالمیہ ہے اگر اس کی روک تھام نہکی گئی تو یہ اداروں کو تباہ وبرباد کردیگی مالی بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے ہر سطح پرآواز بلند کرنا ہوگا رشوت لینے اور دینے والوں کے لئے اسلام اور ملکی قوانین میں سخت سے سخت سزائیں متعین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم قلات کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت کا درس محض کتابوں اور سرکاری خط کتابت تک محدود ہے عملی اقدامات کہیں بھی نذر نہیں آتے۔ ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدالحق ساسولی شوکت علی شاہوانی اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن، ضلعی آفیسر تعلیم برائے خواتین زاہدہ مصطفی محمد یعقوب باجوئی اورشوکت علی شاہوانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ غلام فاطمہ عبدالعزیز روبینہ سلطان پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدارسمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ججز کے فرائض پروفیسرانعام مینگل اور مس نسرین نے سرانجام دیئے ۔
بدعنوانی المیہ ہے، انسداد کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے : بلال بڑیچ
Oct 25, 2021