ترنڈہ محمد پناہ میں سوئی گیس کی 18 گھنٹے بندش‘ شہری سراپا احتجاج

بیٹ ظاہر پیر (نامہ نگار ) ترنڈہ محمد پناہ میں  گیس کی 18,گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی انتہائی کمی سے گیس صارفین اذیت کا شکار۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کے باوجود ہر ماہ گیس کے بلوں میں ہزاروں روپے کے گیس چارجز کی مد میں بھی وصولیاں کی جارہی ہیں مگر گیس کی سہولت نہ  ہونے کے برابر ہے۔شہری گیس صارفین گیس کے متبادل کے طور پر مہنگی ایل پی جی اور سوکھی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں۔جبکہ سکولوں کے بچے۔دفاتر اور شاپس پر جانے والے سینکڑوں شہری بغیر ناشتے جانے پر مجبور ہیں۔لوڈشیڈنگ رات 9بجے سے صبح 6بجے تک اور صبح 9بجے سے 2 1بجے دوپہر2بجے تک اور ظہر 2بجے سے شام 6بجے تک گیس کی بندش معمول بن گئی ہے۔جبکہ بقیہ اوقات کار میں گیس کا پریشر انتہائی کم کرکے گیس صارفین کی امور خانہ داری میں مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔شہریوں رانا ظہیر احمد خان۔۔حسنین احمد گورگیج۔ملک وقاص بھٹو۔ملک عدنان بھٹو۔توقیر رسول وئینس ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد ودیگر حکام سے ترنڈہ محمد پناہ میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کو فوری دور کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن