سرائے سدھو(نامہ نگار) انجمن احباب اسلام کے زیر انتظام کرونا وباء کے بعد سکولز کو محفوظ بنانے اور تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک ڈائیلاگ منعقد کیا گیا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اساتذہ رہنماؤں ،ماہرین تعلیم،سکولز کمیٹی اراکین،والدین ،سول سوسائٹی اراکین اور طلباء وطالبات نے شرکت کی اس موقع پر کرونا وباء کے بعد سکولز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے والدین کے نمائندہ رانا دلشاد علی نے کہا کہ سکولز کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلا رکھنا ہوگا ،سکولز مینجمنٹ کمیٹی کے رکن محمد اقبال نے مطالبہ کیا کہ وباء میں سکولز کو مذید وسائل کی ضرورت ہے،اساتذہ رہنما قمر منیر مرالی،محمد یونس ملانہ اور سید عظمت علی شاہ نے کہا کہ وباء میں تعلیم کو جاری رکھنے اور کوالٹی ایجوکیشن کے لئے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش نے کہا کہ قومیں تعلیم سے بنتی ہیں۔اس موقع پر رانا قربان علی اور انجمن تاجران کے صدر راؤ راشد سنی بھی موجود تھے۔
کرونا وباء میں سکولز کو مزید وسائل کی ضرورت‘ اساتذہ رہنما
Oct 25, 2021