دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ 36لاکھ 57ہزار 129ہوگئی

 دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 کروڑ 36لاکھ 57ہزار129 ہو گئی۔امریکہ 4کروڑ54 لاکھ 44ہزار260مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ41لاکھ75ہزار468مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ17لاکھ 29ہزار763 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 88لاکھ14ہزار735، روس میں 81لاکھ 12ہزار999، ترکی میں 78لاکھ51ہزار775 اور فرانس میں 72لاکھ26ہزار974 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ60ہزار844 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ80ہزار358 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...