امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تیز آندھی نے بجلی کا پول اکھاڑ پھینکا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زبردست آندھی آنے کے سبب مٹی کے تودے اور بجلی کے پول گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپوں سے تباہی کے حجم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔سان فرانسسکو شہر میں تند و تیز ہوائیں زور دار آندھی میں تبدیل ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہر موسمیات مارک چینرڈنے کہاکہ مغربی ساحل پر موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ اس دوران میں دس انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔چینرڈ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے ٹھکانے وہ علاقے ہیں جہاں پانی دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی جمع ہو جاتا ہے۔ ایسے مقامات پر اچانک سیلابی صورت حال جنم لے سکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ آندھی کیلیفورنیا کی تاریخ میں جنگلوں کی آگ کے ایک شدید ترین سیزن کے بعد سامنے آئی۔

ای پیپر دی نیشن