لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا :خان کلیم اللہ

Oct 25, 2022

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوارپی پی 64خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا پوری قوم لانگ مارچ کے لئے تیار ہے، حکومت کو آئندہ نئے انتخابات میں شکست صاف نظر آرہی ہے،اس لیے شہباز شریف ٹولہ راہ فرار اختیار کرنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے ، 22 کروڑ پاکستانی الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینے کا اختیار حاصل ہی نہیں ،الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرنے کی صلاحیت رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاستی امور چلانے کی بجائے مخالفین کو دیوار سے لگانے میں لگی ہے۔جمہوریت کا راگ الاپنے والے کرپٹ و نام نہاد سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی  ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث مزدوروں اور کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں،انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کم نہ ہو گی عوام کو علم ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کرپٹ جماعتوں نے اپنے اپنے مفادات کے لیے اور کرپشن کیسز ختم کرانے کے لیے جو اتحاد کیا ہے وہ جلد ختم ہونے والا ہے ۔

مزیدخبریں