اداروں پر دباؤ ڈالنے کا حربہ ناکام ہو چکا : راشد متین ڈوگر

Oct 25, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ساڑھے تین سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ملکی معیشت کو برباد کرنے کیساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا اور ملک درست سمت چلانے کی بجائے اپوزیشن کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ملک راشد متین ڈوگر نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ ملک میں  انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اداروں پر دباؤ ڈالنے کا ہربہ ناکام ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں