سموگ کا باعث بننے والے عوامل کیخلاف آپریشن جاری ہے:محمد علیم


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل مریدکے محمد علیم نے زراعت آفیسرنارنگ آصف علی ملک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ طارق بسراء ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع شیخوپورہ محمد خالد خاں کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں فصلوں کی باقیات کوجلانے اوردیگرسموگ کاباعث بننے والے امورکے خلاف محکمہ زراعت کی طرف سے کریک ڈاؤن جاری ہے اوراس سلسلہ میں تحصیل مریدکے میں ٹیم تشکیل دے دی گئی جو خلاف ورزی کرے گا بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی ۔کسان کھیتوںکی باقیات کو آگ لگانے سے پرہیز کریں شہریوں سے اپیل ہے کوڑا کرکٹ کو آگ مت لگائیں کیونکہ یہ عمل سموگ کا باعث بنتا ہے جس سے انسانی جانوں پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا آگ جلانے سے باز رہیں ان کا کہنا تھا اب تک خلاف ورزی کے مرتکب افرادکو بھاری جرمانے اور 10مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن