پوری قوم نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا : نوید اختر 

Oct 25, 2022


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ ہم توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی پر زور مزمت کرتے ہیںامپورٹڈ حکمران جو مرضی فیصلہ کروا لیں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم ضرور بنیں گے، پوری قوم نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹے بے بنیاد مقدمہ میں نااہلی کی غیر قانونی و غیر آئینی سزا سنائی گئی جو ثابت شدہ چور اور لٹیرے ہیں انہیں بری کیا جا رہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں نے اربوں روپے مالیت کے تحائف توشہ خانہ سے لئے، انکا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف اور کچھ نہ ملا تو ان کے خلاف جھوٹا کیس بنا دیاالیکشن کمیشن دہرے معیار ، منافقت اور امتیاز پر مبنی فیصلے کر رہا ہے۔

مزیدخبریں