گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )70ارب روپے سیلاب زدگان اور دیگر مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں ،بچوں کی تعلیم علاج وغیرہ کے لئے امدادی پروگرام جاری ہے جسے مزید وسعت دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعظم برائے پاور ٹی اینڈ ایویلیشن فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایم پی اے خیبرپختونخواہ احمد کریم کنڈی اور معظم بشیر بٹ بھی موجود تھے صغیر بٹ نے فیصل کریم کنڈی کو عہدہ سنبھالنے ہر مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے ،فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عام آدمی کے لئے آسانیاں فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ،دنیا بھر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انتھک محنت سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری لائے سفارتی محاذ پر پاکستان کی تنہائی کو ختم کیا اور برابری کی سطح پر تعلقات کو معمول پر لائے ،بلاول بھٹو کی کامیاب خارجی پالیسی کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف سے باہر نکلا ۔