حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جسکا شمار کبھی پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا تھا۔ اب اسکی زبوں حالی ، ناقص انتظامات اور افسروںکی لاپرواہی اورغفلت سے یہاںپر آنے والے سینکڑوں مریض خوار ہو کر رہ گئے۔ایک طرف کرونا وارڈ میں موجود تمام وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں جبکہ ڈیجیل ایکسرے مشین بھی عرصہ دراز سے ناکارہ چلی آرہی ہے۔ پھر یہ کہ اتوار کے دن سی سی یووارڈ میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ ہونے سے وہاںپر تشویشناک حالت میںموجود مریض اور انکے لواحقین خوار ہوتے دیکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے اب فوٹوسیشن تک محدود رہ گئے ہیں۔ ضلع بھر کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ابتر نظام کی جانب فوری توجہ دی جائے ۔ اور جو مشینیں خراب پڑی ہیں انکو چالو کرواکے مریضوں کی مشکلات کا اذالہ کیاجائے۔