حافظ آباد:بااثر چوہدری کا دیہاتی  پر تشدد، گھسیٹ کر ڈیرہ پر لے گیا

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈھینگرانوالی کے بااثر چوہد ریو ں  ساتھیوںکے ہمراہ اپنے خلاف پولیس انکوائری میں جانے والے دیہاتی شہبازلطیف کو گھرسے باہربلوایا اورباہر آنے پر اس پر تشددشروع کردیا اور گھسیٹتے ہوئے اپنے ڈیرہ پر لے گئے ۔گلی میں تشددکرتے ہوئے ڈیرہ پر لے جاکر درخت سے باندھ کر اس پر تشددکرتے رہے اور کہتے رہے کہ ان کے خلاف انکوائری میں جانے کا مزہ چکھو ۔جب شہبازلطیف کی والدہ ڈیرہ پر پہنچی تواسکو بھی وہاں باندھ کر تشددکانشانہ بناتے اور چاقو  جسم کے مختلف حصوں کوزخمی کرتے رہے ۔ ملزموںکی گھر سے ڈیرہ تک تشددکرتے لے جاتے ہوئے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے مگر پولیس تھانہ صدر ٹس سے مس نہیں ہوئی اورنہ ہی قانون حرکت میں آیا ہے۔ بااثر ملزم سوشل میڈیا پر جدید اسلحہ کے ساتھ ویڈیو آئے روز وائرل کرتے رہتے ہیں ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں درخواست آچکی ، وہ مصروف تفتیش ہیں

ای پیپر دی نیشن