حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار +نمائندہ نوائے وقت)سابق چیئرمین پریس کلب عبدالجبار رضا کی والدہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ قبرستان ریلوے لائن والے میں اداکی گئی جس میں لیگی ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ، سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، جی ایم سوئی گیس احسان اﷲبھٹی، علامہ فیصل ندیم کیلانی، سجادحیدر نقوی ،ڈاکٹر رحمت اﷲثاقب ، سید محمد ظہیر ، فیاض احمد وڑائچ کے علاوہ تاجروں، صحافیوں، وکلاء ، علماء ، ڈاکٹروں ، افسروں، سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے قل شریف کا ختم آج صبح 9بجے جامع مسجد پاک نعمانیہ مین بازار حافظ آباد میں ہوگا۔
صحافی عبدالجبار رضا کی والدہ سپردخاک،قل کا ختم آج ہوگا
Oct 25, 2022