گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کلکٹر کسٹم سمبڑیال محمد نیئرشفیق نے گوجرانوالہ چیمبر میں پی ایس ڈبلیوڈیسک بنانے کی فوری منظوری دیدی اور کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کر کے کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیداکرنا میری اولین ترجیح ہے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سمبڑیال ڈرائی پورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈبلیورجسٹریشن کے حوالے سے جو سہولت ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ایکسپوٹرز کیلئے جو سہولیات محکمہ نے دی تھی اب محکمہ نے انہیں مزیدآسان اور مرج کر دیا ہے اس حوالے سے جلدمعلوماتی سیشن میں تمام ایکسپورٹرز کو مدعو کر کے بریفنگ دی جائیگی۔انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کے ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جہاں تک لوکل مصنوعات کی ترسیل کے وقت گاڑیوں کی بلاوجہ پکڑ دھکڑ کا معاملہ ہے اسے بھی دیکھ لیتے ہیں یہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار،نائب صد رعادل ندیم،اراکین مجلس عاملہ سابق صدور شیخ محمد نسیم،اخلاق احمد بٹ کے علا وہ کلکٹرکسٹم آفس سے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ،قبل ازیں صدر گوجرانوالہ چیمبرشیخ فیصل ایوب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے جو تحفظات کو فوری دورکیا جائے علاوہ ازیں فریٹ چارجز میں کمی کی جائے۔سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل سیالکوٹ سے کراچی جانے والی گاڑیوں کو بار بار چیکنگ کیلئے روک لیا جاتا ہے۔ہماری گزارش ہے اس مسئلے پر نظر ثانی کی جائے ۔