گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل )شبیر حسین بٹ نے کہا ہے کہ پولیو کا تدارک ایک قومی کاذ ہے اس خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے مشنری جذبہ سے کام کرنیوالے افسرو و ملازمین قابل ستائش ہیں '' ورلڈ پولیو ڈے پر ان کی خدما ت کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز سے نوازا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال‘ ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر سرینہ ‘ ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف‘ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منور حسین بھی شریک ہو ئے، اے ڈی سی جی نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی بدولت گوجرانوالہ پولیو فری زون میں داخل ہو گیا ہے لیکن اسے بالکل نارمل نہیں لینا بلکہ یہ اعزاز برقرار رکھنے کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پولیو کو مات دینے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ اختتام پر شبیر حسین بٹ کی قیادت میںورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی،دریں اثناء ڈی سی آفس میں اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی جنرل شبیر حسین بٹ نے کہا کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے 75سال مکمل ہونے پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 27اکتوبر احتجاجًا یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا تمام متعلقہ محکموں کے افسر انتظامات مکمل کریں،تمام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبے اور دعا میں کشمیریوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے ۔ انہوںنے ضلع گوجرانوالہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ یوم سیاہ کے موقع پر سکولوں اور کالجوں میں آزادی کشمیر کے موضوع پر تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔ اس کے علا وہ انہوںنے کہاکہ شہر گوجرانوالہ اور تحصیلوں کی سرکاری عمارتوں پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں، انہوںنے کہا یو م سیاہ پر دستاویزی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے ۔