عوامی منصوبوں کو کوالٹی کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے :ڈی سی حافظ آباد

Oct 25, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا دورہ کیااوروہاں تعمیراتی کام کا جائز ہ لیا ۔ ان منصوبوں پر مجمو عی طور پر تقریبا َ ساڑھے -16ارب روپے لاگت آئیگی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن اور دیگر افسر بھی انکے ہمرا ہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال اور یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو ہر لحاظ سے کوالٹی کے مطابق سو فیصد یقینی بنایا جائے، اور کسی بھی جگہ غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دونوں بڑے عوامی منصوبوں کے تعمیراتی کام کو کوالٹی کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ عوام ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔ اس موقع پر انہوں نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کو بھی ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے اور اگر کہیں نقائص پائے جائیں تو انکی نشاندہی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علاقہ کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کر وایا جائیگااور بالخصوص ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی جیسے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور طلباء طالبات کو تعلیم کے حصول کیلئے جدید اور معیاری سہولیات میسر آئیگی۔

مزیدخبریں