شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتقامی سوچ نہیں رکھتی ہم آئین و قانون کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتے ہی اور اسی کو مقدم رکھا جائے گاعمران خان کے خلاف قانونی کاروائی میں وفاقی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دستاویزی ثبوت موجود ہیں یہ قانون کا سامنا کرنے کی بجائے جتھے لے کر شہروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحائف بیچے، ان کی چوری کی، ان سے ملنے والی رقم چھپائی، انہوں نے بینک سٹیٹمنٹ دینے سے انکار کیا ان نااہلیوں کے باوجود عمران خان کہتے ہیں کہ وہ بے قصور یا معصوم ہیں حالانکہ انکی چوری پکڑی جاچکی اور نااہلی واضح ہے۔