حکومت کون چلا رہا ہے کسی کے علم میں نہیں:مفتی منیب الرحمن

Oct 25, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تنظیم المدارس پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے پاکستان میں حکومت کون چلا رہا ہے کسی کے علم میں نہیں اداروں کا ٹکراؤ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنماء حاجی حافظ احمد عبدالستار کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پاکستان میں اندرونی اور بیرونی قوتیں کبھی نہیں چاہیں گی سیاسی استحکام ہو اور پاکستان ترقی خوشحالی کی راہ پر چلے یہی وجہ ہے کوئی بھی حکومت مدت پوری نہیں کرپاتی سیاست دان آپس میں دست و گریبان ہوکر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں قوم بھوک افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے اسی طرح عدلیہ بھی عقل قل سمجھتی ہے اسے چاہیے ملک کی باگ ڈور خود سنبھال لے تاکہ کوئی تسلسل تو نظر آئے انہوں نے کہا قدرتی آفتوں کی وجہ سے دنیا معاشی بحران سے دوچار ہے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

مزیدخبریں