’’ ہاتھوں میں ہاتھ دوصفدرآباد کا ساتھ دو‘‘کے نام پر تحریک شروع کرنیکا اعلان 

صفدرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما جاوید مجید نے جاوید گروپ ،تمام سیاسی جماعتوں اور صفدرآباد کی تمام تنظیموں کو ہاتھوں میں ہاتھ دو۔صفدرآباد کا ساتھ دو ۔کے نام پر تحریک شروع کرنے کیلئے نجی میرج ہال میں پروگرام منعقد کیا ۔جس میں جاوید مجید نے کہا جو سیاستدان صفدرآباد کے مسائل حل کرے گا ہم اس کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔جاوید مجید نے پروگرام میں 23نکات پر مشتمل صفدرآباد کے مسائل پیش کئے جو کہ صفدرآباد سے بعد میں معرض وجود میں آنے والی تحصیلوں شاہکوٹ اور سانگلہ ہل کے مقابلہ میں صفدرآباد میں موجود ہیں ۔جاوید مجید نے کہا ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم تمام شہر ایک پلیٹ فارم پر ہیں جو سیاستدان ہمارے شہر کے مسائل حل کرائے گا اس کا تعلق کسی جماعت سے بھی ہو ہم اس کا ساتھ دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن