ینگون (انٹر نیشنل ڈیسک) میانمار میں اقلیتی گروپ کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے، جس کی اقوام متحدہ اور مغربی سفارت خانوں نے مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شمالی ریاست کیچن میں تین طیاروں نے حملہ کیا جس میں شہری، مقامی گلوکاروں اور کیچن انڈی پینڈنس آرمی کے افسر ہلاک ہوئے، ملٹری نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ واقعہ اے نانگ پا خطے میں پیش آیا جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیوز سائٹ ایراویڈے نے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
میانمار،50 افراد ہلاک
میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملہ‘ 50 ہلاک‘ اقوام متحدہ‘ یورپی سفارتخانوں کی مذمت
Oct 25, 2022