ریاض؍ نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور بھارت بجلی کی ترسیل کیلئے زیر سمندر تاریں بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ بھارت کے مغربی ساحل کو سعودی عرب سے ملایا جا سکے گا۔ اس منصوبے کو 18 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اگلے جمعہ کو نئی دہلی کے دورہ کے دوران بحث کی جائے گی، اس دورہ کا مقصد نومبر میں سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھارت کے دورے کی تیاری کرنا ہے۔ فریقوں میں ایک پاورٹ نیٹ ورک کیلئے زیر سمندر کیبل پر بات چیت شروع کرنے کا امکان ہے، اس نیٹ ورک میں جنوبی ایشیاء اور خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کیلئے اس منصوبے میں شامل ہونا ممکن ہے۔
سعودی عرب،بھارت،منصوبہ
سعودی عرب، بھارت کا زیر سمندر بجلی کے تار بچھانے پر غور، 18 ارب ڈالر خرچ ہوں گے
Oct 25, 2022