بہاول پور (سٹی رپورٹر) سمہ سٹہ میں سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹس پر آٹا غائب‘ شہریوں کا احتجاج۔ شہریوں رمضان، عمر ، جاوید، الطاف،دلاور،جمیل، آصف، شکیل، اشرف، ارشد، مرتضی، شہباز، فیاض اور دیگر شہریوںنے سرکاری آٹے کی عدم دستیابی اور اور قدیر روڈ پر قائم آٹے کے سیل پوائنٹ کے مسلسل بند ہونے کے بارے میں میڈیا کو بتایا شہریوں نے بتایا کہ وہ آٹے کے سیل پوائنٹ پر گئے تو قدیر روڈ پر سیل پوائنٹ بند پایا گیا اور دوسرے پوائنٹ پرآٹا دستیاب نہ تھا۔ آٹا سیل پوائنٹ پر موجود شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہمیں آٹا میسر ہی نہیں صبح نو بجے ہی تمام آٹا غائب کردیا جاتا ہے اور ہمیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آٹے کے سیل مین کا کہنا تھا کہ جتنا آٹا سپلائی ہوتا ہے وہ صبح نو بجے ہی ختم ہو جاتا ہے۔