ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور لائن لاسز میں کمی کرنے کے لئے 11KVفیڈرز کے 8منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر 2کروڑ98لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو سہیل بشیر کے مطابق ستمبر2022ئ کے دوران ملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVسٹی جلال پور فیڈر کی تکمیل پر 68لاکھ روپے لاگت آئی۔ مظفرگڑھ سرکل کے 11KVتلیری فیڈر پر ایک کروڑ52لاکھ روپے، 11KVرنگ پور فیڈر کے آف سائز کنڈکٹر کی تبدیلی پر 18لاکھ86ہزارروپے، 11KVپاورہاؤس فیڈر کے کنڈکٹر کی تبدیلی پر 7لاکھ47ہزارروپے، 11KVیادگار فیڈرکے کنڈکٹر کی تبدیلی پر 4لاکھ15ہزارروپے،بہاولنگر سرکل کے 11KVخراج پورہ سے بالا آرائیں فیڈرز کی تکمیل پر 19لاکھ92ہزارروپے، 11KVلائن بہاولنگر گرڈاسٹیشن کے لئے استعمال کرنے پر 18لاکھ52ہزارروپے اور 11KVلائن منچن آباد گرڈاسٹیشن کے لئے استعمال کرنے پر9لاکھ66ہزارروپے لاگت آئی۔