جہلم (نوائے وقت رپورٹ) پنڈ دادنخان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ٹریفک حادثے میں دولہا، اس کی والدہ اور دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پر بارات والی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے دب گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں دولہا‘ دلہن سمیت 7 افراد چل بسے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دولہے کی والدہ بھی شامل ہیں، واقعہ میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، بے قابو ڈمپر کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کیں ۔ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
حادثہ
پنڈ دادنخان بارات والی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے دب گئی : دولہا والدہ دلہن 7افراد سمیت جاں بحق
Oct 25, 2022