شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مانانوالہ شادی کے ایک روز قبل حقیقی بھائی کے ہاتھوں بہن قتل۔ مقتولہ کی جہاں سے بارات آنی تھی بھائی وہاں شادی پر خوش نہ تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ کی زد میں آکر بہن زندگی کی بازی ہار گئی۔ ملزم فرار ہو گیا‘ گزشتہ روز مانانوالہ تھانہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک ناہرہ 539 میں 25 سالہ نوجوان ابدال عرف ابدالی نے اپنی حقیقی بہن نازیہ بی بی کو مہندی کے دن معمولی بات پر اشتعال میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نازیہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او مانانوالہ مہر ربنواز ایس ڈی پی او سرکل صفدر آباد توصیف احمد خان پولیس کی بھاری نفری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
قتل