اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے عمران خان آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردیارجسڑار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے،درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں ہے اس لئے ان اعتراضات کے ساتھ کو واپس کر رہے ہیں درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔عمران خان نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
درخواست واپس
سپریم کورٹ‘ عمران کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے درخواست اعتراض لگا کر واپس
Oct 25, 2022