دریاؤں اورڈیموں میں پانی کی آمدواخراج کی تفصیل جاری 


اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد33 ہزار300کیوسک اور اخراج40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10ہزار300کیوسک اور اخراج10 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد19ہزار700کیوسک، اخراج19ہزار700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7ہزار900کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12ہزار500کیوسک اور اخراج 4ہزار 800کیوسک ہے تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1534.76 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.967 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1168.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.592 ملین ایکڑ فٹ ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ پیر کی صبح ریکارڈ کی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن