غیرقانونی کالونیوں کے مالکان کیخلاف کاروائی خانہ پوری تک محدود


ملتان( نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی کالونیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی خانہ پری تک محدود تفصیل کے مطابق ذاتی گھروں کا خواب دیکھا کر عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لو ٹنے والے لینڈ مافیا کو لگام نہ ڈالی جا سکی غیر قانونی کالونیوں کی ایک لمبی فہرست حاصل کرنے اور مقدمات کے اندراج کے باوجود صرف خانہ پری کے لیے اکا دکا ڈویلپرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد چپ سادھ لی گئی، اور نہ ہی نیب کی طرف سے اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائیں جا سکے ہیں جس پر متاثرین مایوسی کا شکار ہیں اس سلسلے میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی وہ غیر قانونی کالونیاں جنھیں بائی لاز میں تھوڑی سی نرمی کے بعد پراسیس میں لایا جا سکتا ہے پر کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے اس حوالے سے ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کالونیوں کو پراسیس لانے کے صرف سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم قوانین میں ترامیم نہ ہونے کی وجہ سے کسی ڈویلپر نے بھی غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیموں کو قانونی حیثیت میں لانے کے لیے ایم ڈی اے کے شعبہ اربن پلاننگ سے رابط نہیں کیا جس پر متاثرین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ہولناک صورتحال کا زمہ دار ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کو قرار دیا ہے اور نیب کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کے ریلیف کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔
 غیر قانونی کالونیاں

ای پیپر دی نیشن