کھوڑ(نامہ نگار) بحثیت قوم ہمہیں اجتماعی توبہ کی ضرورت ھے ہمارا معاشرہ بہت زیادہ بگڑ چکا ھے ہمار ے حکمران ہمارے گناہوں کی سزا ہیں سیلا ب، جا نور وں کی بیماری اور کرونا جیسے عذاب آ چکے ہیں ہمیں حضور کے دین کی طرف لوٹنا ہو گا ان خیالا ت کا اظہار ملک امانت خان راول امیدوار حلقہ پی پی فور اور حضرت علامہ ذوالفقار حیدری امیر تحریک لبیک اٹک نے مجوزہ تحصیل کھوڑ کے گاؤں مہلوالہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ملک ساجد مہلوالہ، محمد رزاق مہلوالہ اور محمد ارشد گنڈاکس نے کیا تھا اس موقع پر حضرت پیر محمد فا روق اشرف گنڈاکس، ملک عبدالواحد مہلوالہ،ملک سجاد حسین سہوال، حافظ محمد سلیم قادری مہلوالہ، حافظ محمد حنیف مہلوالہ، حافظ محمد ارشد اور کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔