مصطفیٰ رحمت عالم کی پیدائش کے صدقے تخلیق کا ئنات ہے، علامہ عابدچشتی  


جنڈ ( نامہ نگار) کرہ ارض پر چرند پرند پھل پھو ل دریا وپہاڑ انسان و دیگر مخلوقات حتیٰ کہ کائنات کی تمام اشیاء اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی محمد مصطفیٰ رحمت عالم کی پیدائش کے صدقے تخلیق کا ئنا ت ہے ان خیالات کا اظہار علامہ عابد حسین چشتی نے گذشتہ روز صاحبزادہ قاری محمد فاضل چشتی کے ز یر اہتمام وانصرام صاحبزادہ قاری رضامحمد چشتی نقشبند ی کی زیر صدارت قاری لیاقت علی نشاط قاری ممتاز حسین نظامی کی زیر نگرانی قاری محمد شفاء اعظمی قاری محمد ایوب اعظمی کی زیر قیادت استاذالعلماء وحفا ظ قاری محمد کرم الہٰی چشتی مرحوم ملِک اسد بیگ اعوان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جشن ولادت تاجدار خا تم ا لنبیین ر حمت عالم زیر تعمیر جامع مسجد وادارہ سیدہ فاطمۃ الزھر اء محلہ مدینہ ٹاؤن جنڈ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی در یائی علامہ پیر غلا م فرید قادری علامہ محمد داؤد عالم رضو ی قاری محمد عامر رضا چشتی محمد عمران حیدر شاہ گیلانی ملِک وزیر بیگ اعوان محمد عرفان چشتی قاری محمد نواز قادری صاحبزادہ محمد ناصر اقبال نقشبندی پرنسپل خان بہادر خان قاری محمد عبدالقدیر نقشبندی کیپٹن ر محمد امین قادری محمد اشفا ق احمد نقشبندی محمدشہزاد قمر شاکر ملِک ندیم خان ودیگر سرکردہ مذہبی وصحافتی شخصیات کے علاوہ کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن