بیول(نامہ نگار) سیاسی یتیم مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کو انڈراسٹمیٹ نہ کریں۔مسلم لیگ ن کی پنتالیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے سیاسی بونے آج بجلی گلی نالی کی سیاست میں مصروف ہیں۔پنجاب گورنمنٹ کے غیر قانونی ضلع بندی کے طریقے کار پر حالیہ قومی /صوبائی اسمبلی کے ممبران کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے رہنماقیصر محمود راجہ ایڈو و کیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور مسلم لیگ کی مقامی قیادت اپنے محبوب قائد کے ایجنڈ ے کے نیچے ایک ہیں اور آنیوالے انتخاب میں قوم کو سرپرائیز دیں گے۔ آج تحصیل گوجرخان پر قابض ممبر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی بجلی نالی کی سیاست میں مشغول ہیں اور انکی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں تلہ گنگ وزیر آباد جیسے چھوٹے شہروں کو ضلع کا درجہ دے دیا گیاہے جبکہ گوجرخان جو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہیاور پنجاب کی سب سیبڑی تحصیل ہیاسکو ضلع کا درجہ نہ مل سکااور آج تک ان ممبران کی طرف سے کوئی مزمتی بیان بھی نہ آسکا۔