گوجرخان (نامہ نگار)باشعور عوام اب عمران خان کے جھانسے میں کسی صورت نہیں آئیں گے انکی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے عمران خان کی ہرکال کو عوام نے مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کے بعد احتجاج کی کال کو باشعور عوام نے مسترد کردیا صرف چند افرادنکلے انکے احتجاج پر کسی نے توجہ بہ دے کر ثابت کردیا کہ عوام اب انکے جھانسے میں نہیں آہیں گے چوہدری ریاض نے کہاکہ عوام کے حقیقی لیڈر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ہیں جنھوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کیا انکی خدمت کی سیاست سے سب بخوبی آگاہ ہیں میاں نواز شریف ہی عوام کے خیرخواہ اور محب وطن لیڈر ہیں۔
باشعور عوام اب عمران کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،چوہدر ی ریاض
Oct 25, 2022