کراچی (نیٹ نیوز) سندھ کے سیلاب زدو علاقوں میں موسم کی تبدیلی اور آلودہ پانی سے وبائی امراض کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ دادو میں مختلف بیماریوں سے پانچ افراد اور خیر پور میں گیسٹرواور ملیریا کے باعث تین بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد بیماریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہو گئی۔ صوبے میں ڈائریا اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دواؤں اور ویکسین کی قلت سے آنے والے دنوں میں متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سندھ سیلاب
سندھ میں پانی کے آلودہ، بیماریوں سے 3 بچوں سمیت مزید 5 جاں بحق
Oct 25, 2022