اسینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ  قانون سازی کا اجلاس، رضاربانی  کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز 


سلام آباد(خبرنگار) سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹرمیاں رضاربانی کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر اعظم سواتی نے ان کے نام کی تائید کی۔ سینیٹر میاں رضا ربانی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات کیلئے مل کر مسائل کوحل کیا جائے گا۔نو منتخب چیئرمین کمیٹی نے اراکین کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر قانون سازی کو احسن طریقے سے اسرانجام دیں گے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز اعظم خان سواتی، روبینہ خالد اور ایوان بالا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
تجویز 

ای پیپر دی نیشن