قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی سالانہ رپورٹ   صدر کوپیش  


 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)صدر مملکت عارف علوی سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے ملاقات کی قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے صدر مملکت کو سال 2021 ء کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔صدر مملکت نے سکول سے با ہر بچوں کو سکول داخل کرانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔صدر مملکت نے خواندگی اور پرائمری تعلیم سے متعلق انسانی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز اپنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی شرح خواندگی بڑھانے کیلئے اسکول سے باہر بچوں بالخصوص طالبات کی تعلیم یقینی بنانا ہوگی ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں سکول  نہ جا سکنے والے بچوں کی تعداد تقریباً  2 کروڑ ہے ، ملک میں  شرح خواندگی بڑھانے کیلئے تعلیم ِبالغاں اور غیر رسمی بنیادی تعلیم پر کام کریں۔ صدر مملکت نے کہاکہ علماء کے تعاون سے مساجد کو فجر اور ظہر کی نماز کے درمیان تعلیم ِ بالغاں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے صدر مملکت کو ادارے کے بارے میں بریفنگ  دی ۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی  نے پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کے مالی تعاون سے 3000 خواندگی مراکز کا میگا پروجیکٹ شروع کیا ، ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی) کے نصاب پر مبنی 100 مدرسہ سکول بھی  شروع کیے گئے ۔ بتایاگیاکہ ملک میں 30 لاکھ سکول سے باہر بچوں کے سکولوں میں داخلے کیلئے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ساتھ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی  نے معاہدہ بھی کیا ،قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اب تک 14 لاکھ سے زائد سکول سے باہر بچوں کا اندراج کر چکا ہے ۔قبل ازیں چیئرمین  قومی کمیشن برائے انسانی ترقی  نے صدر مملکت کو سال 2021 ء کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔
سالانہ رپورٹ

ای پیپر دی نیشن