اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ۔آئی ٹی اور ٹیلی کمیو نیکیشن کے وفاقی وزیر سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کی تکنیکی ٹیم کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کی بحالی کیلئے زونگ کی تکنیکی ٹیموں کی کاوشیں بے مثال ہیں،بحران کی اس گھڑی میں زونگ کی قیادت نے غیر معمولی جوش اور جذبہ کا مظاہرہ کیا۔زونگ کا مستقبل کیلئے ہدف مسلسل بہتری اور ترقی ہے،تاکہ صارفین کو موجودہ معاشی ماحو ل میں اہمیت کی حامل نیٹ ورک سروسز فراہم کی جاسکیں۔پاکستان کے معروف موبائل ٹیلی کمیو نیکیشن نیٹ ورک،زونگ فور جی نے حالیہ دنوں میں نیٹ ورک کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے والے اور اس ایجنڈے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔حالیہ سیلاب سے ملک کا ایک تہائی سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے،اور ملک کی ٹیلی کمیو نیکیشن کی صنعت کو بھی سیلاب کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا،یہ صنعت پہلے ہی ملک میں کمزور پوزیشن میں سب سے اوپر ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر،صوبائی وزیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیو نیکیشن،زونگ کی اعلی انتظامیہ اور دیگع معززین موجود تھے۔زونگ کے سی ای او Wang Huaکا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں زونگ کی تکنیکی ٹیم پر انتہائی فخر ہے،ہماری ٹیموں نے صرف تین ہفتوں میں CMPak کا99فیصد نیٹ ورک بحال کیا جو کہ قابل ستائش ہے۔